لبنان اور اسرائیل کے درمیان بھی 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ ہو گیا۔
جنگ بندی کے بعد بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن بنایا اس موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
إطلاق نار في الضاحية الجنوبية لبيروت ابتهاجًا بدخول وقف إطلاق النار حيز التنفيذ في لبنان، pic.twitter.com/UB7lrAGhfK
— إيران بالعربية (@iraninarabic_ir) April 16, 2026
پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔
