پاکستان کرکٹ بورڈ (pcb) نے سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی لگا دی،داسن شناکا ایک سال کیلئے پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق داسن شناکا نے پی ایس ایل پلیئرز رجسٹریشن کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تھی،داسن شناکا نے 21 مارچ کو یکطرفہ طور پر پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بلیسنگ موزاربانی پر پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا
داسن شناکا نے پلیئرز رجسٹریشن کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر معافی بھی مانگ لی،پابندی کے باعث داسن شناکا پی ایس ایل 12 نہیں کھیل سکیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزربانی پر بھی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر دو سالہ پابندی عائد کی تھی۔
