بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں کم از کم 6 سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائر سروسز کی متعدد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
بھارتی اداکار سدھارتھ 41 برس کی عمر میں چل بسے
ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور بھارتی وزیر اعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
