کراچی، پاکستان سپر لیگ 2026 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 159 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، جس میں کپتان بابر اعظم کے ناقابل شکست 87 اور کوسل مینڈس کی شاندار 109 رنز کی اننگز شامل تھیں، عبدالصمد نے بھی 12 گیندوں پر 40 رنز بنا کراسکور کو مزید مستحکم کیا۔
جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور16.1 اوورز میں پوری ٹیم صرف 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنرز سمیت ٹاپ آرڈر جلد پویلین لوٹ گیا اور کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ مزاحمت نہ دکھا سکا۔
ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کارنامہ، لارا کارڈوسو نے ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں
زلمی کے باؤلرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، افتخار احمد، ناہید رانا اور سفیان مقیم نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے کنگز کی بیٹنگ کو تہس نہس کر دیا، یہ فتح نہ صرف زلمی کے لیے اہم ثابت ہوئی بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی ان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔
