روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

Russia

روس 2036 تک چاند پر ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا،روس کی سرکاری خلائی ایجنسی کا اس مقصد کے لیے دیگر خلائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

روسی سرکاری خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئندہ دہائی میں چاند پر ایک پاور پلانٹ تعمیر کریں گے ،منصوبے میں سرکاری جوہری کمپنی روس ایٹم اور ملک کے معروف جوہری تحقیقی ادارے شامل  ہونگے۔

ماسکو میں کار بم دھماکا ، روسی جنرل ہلاک

پاور پلانٹ کا مقصد روس کے قمری پروگرام کو توانائی فراہم کرنا ہے،روس سے قبل امریکا نے بھی چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ناسا نے اگست میں 2030 تک چاند پر ایک جوہری ری ایکٹر لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp