ماسکو میں کار بم دھماکا ، روسی جنرل ہلاک

moscow

روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک کار میں دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہو گئے ۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت روسی جنرل گاڑی میں موجود تھے کہ اچانک کار میں نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔

روسی حکام کو شبہ ہے کہ یہ دھماکا یوکرینی افواج کی جانب سے ہو سکتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے اور حکام نے فوری طور پر واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

روس کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے جنرل فوج کے تربیتی شعبے کے سربراہ تھے۔ انہیں دھماکے کے نتیجے میں ٹانگ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ اسپتال میں چل بسے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے قریب موجود سات دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp