ایرانی ریال (irani currency)کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک گر گئی ، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی کو درپیش اس کی قدر میں مسلسل کمی کا بحران گزشتہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں شدید ہو گیا ہے ۔
غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائد
ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے معاہدے کے وقت ایک امریکی ڈالر 32,000 ایرانی ریال کے برابر تھا۔
2018 میں امریکا نے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا جس کے بعد امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قیمت مسلسل کمی کا شکار رہی اور تین دسمبر 2025 کو ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا جو محض دو ہفتے بعد اب 13 لاکھ ریال کا ہو چکا ہے۔
غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار
ایرانی عوام کو ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے افراط زر اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں بے تحاشا اضافے جیسے مسائل درپیش ہیں۔

