لوگوں پر ظلم کرنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں، عطا تارڑ کا فیض حمید کی سزا پر ردعمل

Atta Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور آج پاکستان کے لیے بڑا دن ہے کیونکہ قانون کے مطابق انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوءے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے اور اس کی مثال آج سب نے دیکھ لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص سیاست میں مداخلت کرے گا یا اپنے اختیارات سے تجاوز کرے گا، اسے ہر صورت سزا ملے گی۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ فیض حمید کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو چکے ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں سزا سنائی گئی۔ ان کے مطابق ریڈ لائن کراس کرنے والے اور لوگوں پر ظلم کرنے والوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

فیض حمید کا تعلق کہاں سے ہے ، کن جرائم پر سزا ملی؟

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیض حمید کو ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا دی گئی ہے اور یہ فیصلہ مکمل طور پر قانون اور انصاف کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید سے متعلق سیاسی نوعیت کے معاملات اور دیگر پہلوؤں کی بھی مزید تحقیقات کی جائیں گی تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp