خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی طرح چمک اُٹھا، دنیا حیران

Mecca ۔Kaaba

مکہ مکرمہ، خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا دیکھا گیا، جس نے دنیا بھر میں حیرت اور دلچسپی پیدا کر دی۔

یہ نادر منظر رواں سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے NASA کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہے۔

ڈونلڈ پیٹٹ نے تصویرکے ساتھ لکھا کہ مکہ مکرمہ کی مدار سے لی گئی تصاویر میں مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقام خلا سے بھی واضح طور پر نظر آتا ہے اور اس کی روشنی اور چمک دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تصویر پر شگفتہ تبصرے کیے اور خانہ کعبہ کی روشنی کو ایک حیرت انگیز منظر قرار دیا۔

روضہ رسولﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ یہ تصویر جدید سیٹلائٹ اور خلا میں لی گئی فوٹوگرافی کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، جو مذہبی اور سائنسی دلچسپی دونوں کا محور بن گئی۔

یہ تصویر نہ صرف مسلمانوں کے لیے روحانی اہمیت رکھتی ہے بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کو اسلامی مقدس مقامات کی عظمت اور روشنی کی حقیقت دکھانے والا ایک منفرد منظر بھی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp