روضہ رسولﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

روضہ رسولﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین نے نئے اوقات کار کے بارے میں کہا کہ مردوں کیلئے زیارت کا نیا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اوردن میں وقت 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔

مسجد نبوی میں روضہ رسولؐ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کیلئے خواتین کا وقت فجرکے بعد سے دن کے 11 بجے اور عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس، 3 وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں

جمعہ کے دن مرد حضرات نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک جبکہ خواتین جمعہ کو نماز فجر کے بعد سے صبح نو بجے تک زیارت اور نوافل ادا کر سکیں گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp