بھارت کی جانب سےسابقہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد(sheikh hasina wajid) کو سزائے موت دینے کے عدالتی فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے کو دیکھا ہے۔
شیخ حسینہ واجد نے عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا
بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلادیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے،بطور پڑوسی بنگلادیشی عوام کے امن، جمہوریت اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اس مقصد کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جشن
دوسری جانب بنگلا دیش نے بھارت سے فوری طور پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بنگلادیشی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت شیخ حسینہ اور سابق وزیرِ داخلہ کمال کو بنگلا دیش کے حوالے کرے۔

