وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا خطرناک ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو ذمہ داری سے کام لینا ہوگا۔
اسلام آباد میں ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غلط معلومات سے عوام میں انتشار پھیلتا ہے، ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ میں نے شہدا کے جنازوں میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں جن میں دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر، تشدد اور بچوں کے جنسی استحصال جیسے جرائم شامل ہیں، ان معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہم نے قربانیاں دی ہیں، بطور وزیر داخلہ میں نے شہدا کے جنازوں میں شرکت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نفرت جس کی بنیاد پر شہادتیں ہوتی ہیں اس کی شروعات موبائل فون سے ہوتی ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جو شکایات یا معلومات دی جاتی ہیں، سوشل میڈٰیا پلیٹ فارمز ان میں سے صرف 47 فیصد شکایات پر عملدرآمد کرتے ہیں۔
نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
