پاکستان اور چین کا مشترکہ خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کل (25 نومبر) خلا میں روانہ ہوگا جس میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی سائنسی ماہر کی حیثیت سے چینی خلا بازوں کے ہمراہ خلائی سفر کریں گے۔
مشن کی روانگی کے لیے چین کے جی چوان لانچ سینٹر پر تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ روانگی سے قبل خلا باز عملے نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں مشن کی تیاریوں، تربیت اور سائنسی مقاصد سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔
China’s Shenzhou-24 crewed spaceship is scheduled to be launched at 8:18 a.m. (Beijing Time) Wednesday from the Jiuquan Satellite Launch Center in northwest China, the China Manned Space Agency announced on Tuesday. #XinhuaNews https://t.co/bqJ6B5T6kE
— China Xinhua News (@XHNews) November 24, 2026
پاکستانی خلائی ادارے سپارکو کے مطابق شین ژو 24 کا مشن پاکستان اور چین کی خلائی ایجنسیوں کے اشتراک سے انجام دیا جا رہا ہے۔ محمد ذیشان علی مشن کے دوران بطور ’لوڈ اسپیشلسٹ‘ فرائض انجام دیں گے اور ایک ہفتے خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مشن کی روانگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی اس مشن میں شمولیت ملک کی سائنسی تاریخ میں ایک اہم اعزاز ہے اور اس تعاون سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران محمد ذیشان علی نے کہا کہ چینی خلا بازوں کے ساتھ خلائی مشن پر جانا ان کے اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی اور وہ خلا میں سائنسی تحقیق اور تجربات کے لیے پرجوش ہیں۔
Chinese astronauts Tang Hongbo, Wu Yi, and Pakistani astronaut Muhammad Zeeshan Ali will carry out the Shenzhou-24 crewed spaceflight mission, with Tang serving as commander, the China Manned Space Agency announced on Tuesday. https://t.co/FTPCoZHC94 https://t.co/VHKQdwa1LH
— China Xinhua News (@XHNews) November 24, 2026
انہوں نے کہا کہ چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت اور تیاری کا تجربہ شاندار اور یادگار رہا جبکہ مشن کے دوران کیے جانے والے سائنسی تجربات پاکستانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔
بریفنگ میں چینی خلا بازوں نے بتایا کہ مشن کی کامیابی کے لیے عملے کو سخت تربیتی مراحل سے گزارا گیا ہے۔ ان کے مطابق مشترکہ تیاریوں کے دوران عملے کے ارکان کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے اور ٹیم ورک مشن کے سائنسی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
چینی خلا بازوں نے مستقبل میں بھی بین الاقوامی خلا بازوں کے ساتھ خلائی تحقیق میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو شین ژو 24 کے 3 رکنی عملے میں شامل کیا گیا ہے جو کسی انسان بردار خلائی مشن میں شرکت کرنے والے پہلے بین الاقوامی خلا باز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے بھی پہلے بین الاقوامی خلا باز ہوں گے۔
Congrats! Pakistani astronaut Zeeshan Ali selected to be one of three crew of Shenzhou-24, first ever international astronaut to be part of a manned space mission and he will be first ever visitor to Chinese Space Station marking the trust and iron brotherhood between Pakistan and China. Lift off takes place tomorrow. I want to honour both of our astronauts, Muhammad Zeeshan Ali and Khurram Daud selected for final training. They were chosen from among Pakistan’s finest pilots and scientists. They trained in centrifuges and simulators, in emergency drills and in a new language. Both performed exceptionally well in training. Though Zeeshan Ali will fly tomorrow both have already made Pakistan proud.
Pak-China Friendship Zindabad.🇵🇰🇨🇳— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 24, 2026
احسن اقبال کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو پاکستان کے بہترین پائلٹس اور سائنس دانوں میں سے منتخب کرکے آخری تربیتی مراحل کے لیے چنا گیا تھا۔ دونوں نے سینٹری فیوجز، سمیولیٹرز، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور نئی زبان سیکھنے کی تربیت حاصل کی اور غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ذیشان علی کل خلا میں روانہ ہوں گے لیکن دونوں نے پہلے ہی پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں!!
الحمدللہ پوری قوم کے کیے خوشی اور فخر کا باعث ہے، پاکستانی خلا باز کا خلا میں جانا۔
پاک چین دوستی زندہ باد
🇨🇳🇵🇰 https://t.co/xnCp3G87Op— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 24, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں پاکستانی خلا باز کے خلائی سفر کو پوری قوم کے لیے خوشی اور فخر کا باعث قرار دیا۔
