معروف ادیبہ، محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور میں انتقال کر گئیں۔
ڈاکٹر عارفہ زہرا نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹر کی تعلیم جبکہ یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینوا سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کیا۔
داکٹر عارفہ زہرا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بطور پرنسپل تعینات رہیں ، وہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن میں چیئرپرسن بھی رہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
ڈاکٹر عارفہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی فراٸض بھی سر انجام دئیے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور کے بارہ دروازوں پر پی ٹی وی پر پروگرام کرتی رہی ہیں۔
