وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا،انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہریوں کی طرح بس میں سفر کیا۔
چیف سیکرٹری اور منتخب اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے،شہریوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا، سیلفیاں بھی بنائیں۔
سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے،امیر مقام
بعدازاں کارخانو بی آر ٹی اسٹیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں بسوں کی تعداد مزید بڑھا رہے ہیں، 25 مزید بسوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔
فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونے چائیں، 12 نومبر کو امن کے لیے جرگہ ہوگا، یہ جرگہ امن کی راہ ہموار کرے گا۔
