دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شسکت دے دی

Pakistan Vs SouthAfrica

فیصل آباد، دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقی اوپنر قوئنٹن ڈی کوک نے 123 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگزکھیل کر اپنی ٹیم کو سیریز میں برتری دلادی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے سلمان آغا نے 69 اور محمد نواز نے 59 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔

سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں، اعظم خان

نوجوان بلے باز صائم ایوب نے بھی 53 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو سہارا دیا، تاہم ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا، جنوبی افریقہ کی جانب سے نندرے برگر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 41ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ڈی کوک کے ساتھ ٹونی ڈی زورزی نے 63 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،  پاکستانی بولرز جنوبی افریقی بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے، کوئی بھی بولر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، مگر مہمان ٹیم نے 59 گیندیں قبل ہی میچ اپنے نام کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کر لی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp