ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، نتیجہ نہ نکل سکا

Womens WorldCup2025

کولمبو، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان مقابلہ بارش کے باعث بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راپریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے جانے والے اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر92 رنز بنائے تھے کہ موسلادھاربارش نے کھیل روک دیا۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 28 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی نے 22 جبکہ نتالیہ پرویز نے 10 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تہو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 20 رنزدے کر2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ جیس کیر، امیلیا کیراورایڈن کارسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ کو “نو رزلٹ” قرار دیا، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp