تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اسرائیل میں مستقل فوجی اڈے کے قیام پر غور کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان امریکی فوجی موجودگی بڑھانے سے متعلق اہم مشاورت جاری ہے۔ جس میں جدید فضائی دفاعی نظام، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن اور دیگر عسکری تنصیبات کی مستقل تعیناتی زیر غور ہے۔
اسرائیلی اخبار نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ صرف مشترکہ مشقوں یا عارضی تعیناتی تک محدود نہیں بلکہ خطے میں امریکی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام کے صدر نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا
ذرائع نے مزید کہا کہ توقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں اگلا امریکی اڈہ اسرائیل کے اندر ہی ہو سکتا ہے۔
