لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت بدستور فاطمہ ثنا کریں گی۔ ٹیم میں عالیہ ریاض، عنبر کائنات، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی( وکٹ کیپر)، نشرح سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سدرہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز 12 سے 15 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ تمام میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
اسکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔ جنہوں نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ قومی ویمنز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرے گی۔
