پاکستانی ٹیم ڈھاکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بنگلا دیش کی ٹیم کوپاکستان کیخلاف 27رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس نےاپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کی،امام الحق 45،عبداللہ فضل 60اورمحمد رضوان نے59رنز بنائے،سلمان آغا 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اذان اویس نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
بنگلا دیش کے مہدی حسن نے5 وکٹیں حاصل کیں،بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لئے جس کے بعد بنگلا دیش کو 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
خراب روشنی کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا،یاد رہے بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 413رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
