عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کرنے پر ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل 3.28 فیصد مہنگا ہونے سے نئی قیمت 104.6 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے ۔امریکی خام تیل 98.93 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
تیل کے نرخوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔
طیاروں کا ایندھن مزید مہنگا ہو گیا
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
