دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے سرکاری عہدوں میں ردوبدل کے دوران اپنے بھائی کو بھی اہم عہدے سے ہٹا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع کے بھائی مہر الشرع دمشق میں صدارتی سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اور ان پر اقربا پروری کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مہر الشرع کی تقرری نے سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے دور حکومت کی یاد تازہ کر دی تھی۔
صدر احمد الشرع نے ایک نئے حکم نامے کے تحت سابق گورنر حمص عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو صدارتی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ جو اب مہر الشرع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بنتے ہی فوراً استعفیٰ، وجے نے تمل ناڈو اسمبلی کی رکنیت کیوں چھوڑ دی؟
تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مہر الشرع کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔ مہر الشرع پیشے کے اعتبار سے معالج ہیں اور اس سے قبل شام کے عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
