نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی20 لیگ کی لانچ اب 2027-28 کے ‘ہوم سمر’ تک مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کے لیے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔
بورڈ کے مطابق NZ20 کے تحت 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف طے شدہ ٹیسٹ سیریز کے باعث جنوری اور فروری میں شیڈول انتہائی مصروف ہے، جس سے لیگ کے لیے دستیاب وقت محدود ہو گیا۔
سپر سمیش، جو گزشتہ 21 برس سے جاری ہے، اب ایک اور سیزن تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ٹی20 کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق مستحکم اور مسابقتی بنانا ترجیح ہے۔
