معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل (molana tariq jameel)کی ایک وائرل ویڈیو پر جاری بحث کے بعد ان کے بیٹے یوسف جمیل نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے واقعے کی تفصیل بیان کردی۔
فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں یوسف جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے والد کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک بچے سے ہاتھ نہیں ملایا، جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید ہر شخص کا حق ہے اور اس معاملے پر لوگ تنقید بھی کریں، تاہم کسی بھی واقعے پر رائے قائم کرنے سے پہلے دوسرا مؤقف سننا بھی ضروری ہوتا ہے۔
یوسف جمیل کے مطابق دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل کے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں، جو ان سے ملاقات، ہاتھ ملانے اور تصاویر بنوانے کے خواہشمند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کی محبت کی قدر کرتے ہیں۔
نرگس اور مولانا طارق جمیل کے درمیان ملاقات،ویڈیو وائرل
انہوں نے مزید کہا کہ بطور بیٹا وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ روزانہ بڑی تعداد میں لوگ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرتے ہیں، جس کے باعث ان کی مصروفیات انتہائی زیادہ ہوتی ہیں۔
یوسف جمیل نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پیش آنے والا واقعہ رمضان المبارک کے دوران رات کے وقت کا ہے، جب مولانا ختم القرآن کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ ان کے مطابق ویڈیو میں موجود بچہ مدرسے میں ان کے ساتھ ہی رہتا ہے اور اس کی مولانا صاحب سے متعدد بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس روز مولانا طارق جمیل روزے، عبادت اور ورزش کے باعث شدید تھکاوٹ کا شکار تھے جبکہ انہیں تقریب میں خطاب بھی کرنا تھا۔ ایسی صورتحال میں اگر غیر ارادی طور پر کسی کو نظر انداز کردیا گیا تو اس پر انسان کو کچھ گنجائش دینی چاہیے۔
مولانا طارق جمیل پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے
یوسف جمیل نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ لوگ تنقید ضرور کریں لیکن مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو بھی پیش نظر رکھیں۔
