بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان میں ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی ضلع گوادر میں ایرانی پیٹرول کے نرخ میں 30 سے 40 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔
تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے برعکس یہ اضافہ سرحدی علاقے کنٹانی ہور پر کاروبار کی بندش کی وجہ سے ہوا ہے ۔
اس سے قبل ایرانی پیٹرول کی 170 روپے سے 180 روپے میں فروخت جاری تھی لیکن اب ایرانی پیٹرول گوادر کے علاقے میں 200 روپے سے 210 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس سے مہنگائی بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
