کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت سندھ کے مطابق تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو 20 مئی کو تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے گی۔ تاکہ ملازمین عید کی تیاری بروقت مکمل کر سکیں۔
اس حوالے سے صوبائی محکمہ خزانہ نے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا۔ جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی ضروری ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔
.jpg)
