اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے کہا کہ دشمن کی سازشیں علمائے حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام تعزیتی خط ارسال کرتے ہوئے شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ایرانی سفیر نے مولانا فضل الرحمان اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہید عالم دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جبکہ مولانا ادریس کی شہادت امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے۔
رضا امیری مقدم نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
تعزیتی پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ حق اور استقامت کی آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جبکہ مولانا ادریس جیسے علماء امت کے وقار، سنجیدگی اور فکری استحکام کی علامت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا
انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشیں علمائے حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
