ہرارے، دوسرے ٹی20 میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو با آسانی شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے اس مقابلے میں زمبابوین بولرزکی شاندارکارکردگی کے باعث سری لنکن ٹیم صرف 80 رنز پر ڈھیرہو گئی۔
بھارت نے پاکستان سے کھیلنے کی وضاحت دے دی
سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا 20 اور کپتان چارتھ اسالانکا 18 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، زمبابوے کی جانب سے سکندررضا اوربریڈ ایونزنے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیسنگ موزار بانی نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
زمبابوے نے 81 رنزکا ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، موسیٰ کیوا نے 21 اور ریان برل نے 20 رنز بنائے، سری لنکا کی طرف سے دشمانتھا چمیرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
باجوڑ، کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ، ایک افراد جاں بحق
سکندررضا کوعمدہ بولنگ اورفیلڈنگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا، سیریزکا فیصلہ کن تیسرا میچ جلد متوقع ہے۔
