لندن میں ہونے والے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل پولینڈ کی عالمی نمبر ون ایگا سوئیٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔
ایگا سوئیٹک نے فائنل میں امریکی ٹینس اسٹارامینڈا اینیسی مووا کو مکمل طور پر یکطرفہ مقابلے میں 0-6، 0-6 سے شکست دے کرٹائٹل جیتا۔
پاکستان سپر لیگ کے اثاثہ جات کی مالیت پتہ لگانے کا فیصلہ
سوئیٹک نے صرف 55 منٹ میں فتح سمیٹی اور اپنے کیریئر کا پہلا ومبلڈن ٹائٹل حاصل کیا اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے گرینڈ سلیم فتوحات کی تعداد چار کرلی۔
ایگا کی اس فتح پر پولینڈ بھر میں جشن منایا جا رہا ہے جبکہ ٹینس ماہرین نے ان کی شاندار تکنیک اور فٹنس کو کامیابی کا راز قرار دیا ہے۔
