فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقا نے جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ کامیابی جنوبی افریقا کی فٹبال تاریخ کا ایک یادگار باب بن گئی۔
میکسیکو کے ایسٹاڈیو مونتری میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے ہاف میں جنوبی افریقا کے تھاپیلو ماسیكو نے 63 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
جنوبی کوریا نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی اور اسٹار کھلاڑی سون ہیونگ من کو بھی میدان میں اتارا، لیکن جنوبی افریقی دفاع نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہا اور پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا جبکہ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر آ گیا ، اب اس کی نظریں بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہونے پر مرکوز ہیں۔
جنوبی افریقا اس سے قبل 1998، 2002 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا، اس تاریخی کامیابی نے پورے جنوبی افریقا میں مداحوں نے خوب جشن منایا۔ ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔
