سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنا کونسی انسانیت ہے، ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے،پاکستان کی ایٹمی طاقت امن قائم کرنے کے لیے ہے۔
درجن کے قریب کاروباری کمپنیوں نے قومی ائیرلائن خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک کے لیے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہاہے جو نظر آرہاہے،پاکستان اس وقت ایک اچھے راستے پر گامزن ہے،واپسی کا سفر جاری ہے۔
پنجاب کی ترقی میں وزیراعظم شہبازشریف کا اہم کردار ہے،مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف کے وژن کو آگے لے کر جارہی ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن کیلئے بجٹ میں کیا رکھا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور میں صحت کے شعبے میں بہتر کام ہورہاہے،پاکستان میں بجلی کی قیمتیں کم ہورہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں۔