ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے

آئرلینڈ

آئرلینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بریڈی کرکٹ کلب (شمالی آئرلینڈ) میں کھیلے گئے میچ کے دوران میک کارتھی نے چار اوورز میں 81 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

میک کارتھی کو11 چوکے اور 5 چھکے لگے ، ان کے آخری اوور میں 24 رنز بنے ، ان کا آغاز بھی مایوس کن رہا، جب پہلے اوور میں شیمرون ہیٹمائر اور ڈیبیو کرنے والے کیسی کارٹی نے 18 رنز بٹورے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے اپنے نام کر لیا

یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین سپیل ہے ، ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ گیمبیا کے موسیٰ جوبارٹے کے پاس ہے جنہوں نے 2024 میں زمبابوے کے خلاف 93 رنز دیئے تھے۔

ٹیسٹ کھیلنے والے ملک میں میک کارتھی سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے کسن راجیتھا کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 75 رنز دیئے تھے۔


متعلقہ خبریں