اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ امریکا، اسرائیل سمیت 12 ممالک نے مخالفت کی، بھارت سمیت 19 ممالک ووٹنگ سے غیرحاضر رہے۔
گورنر پنجاب کی امریکی صدر سے غزہ جنگ بندی کی اپیل
قرارداد میں غزہ میں انسانی امداد کی مکمل رسائی، تمام یرغمالیوں کی واپسی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کے حق میں یہ قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں پاکستان، مصر، اردن، سعودی عرب اورترکی بھی شامل تھے، عالمی برادری کی جانب سے اسے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہارقراردیا جا رہا ہے۔