تہران: ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دباؤ کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ایک وہم ہے، ایرانی صدر
حکام کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
