وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26، 27 اور 28 مئی کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ۔ جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بروز منگل، بدھ اور جمعرات عام تعطیلات ہوں گی، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اطلاق ملک بھر کے سرکاری اداروں پر ہو گا۔
