اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔ ملاقات کانفرنس روم میں تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
عمران خان پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس جیل منتقل
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سمیت مکمل طبی معائنے اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
