پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے عید کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ 25 مئی سے بالائی فضاؤں میں ہائی پریشر سسٹم بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جاری کردہ الرٹ کے مطابق بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مردان، پشاور، صوابی سمیت دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دیر، چترال اور ایبٹ آباد سمیت بالائی علاقوں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوےملازمین کی سالہا سال سے زیرالتواء ادائیگیوں کا آغاز
حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
