وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بحالی کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دائر کی جس میں علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم
درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔
شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہیں دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر بحال کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ، خیبر پختونخوا حکومت کی تردید
شیر افضل مروت نے درخواست میں استدعا کی کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والے تمام سرکاری فیصلے بھی منسوخ کیے جائیں۔
