سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران مزید 23خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں گزشتہ48گھنٹوں کے دوران دتہ خیل،اسپین وام اور بنوں میں کی گئیں،کارروائی میں خارجی رنگ لیڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی مارا گیا،جان میر عرف طور ثاقب متعدد دہشتگرد حملوں اور شہریوں و اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
ہلاک دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور تیار شدہ دیسی بم برآمد ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے زیر استعمال سرنگوں اور بنکروں کا جال بھی تباہ کر دیا۔
آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
صدرمملکت نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، صدرمملکت نے 23خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
بارکھان میں کلیئرنس آپریشن، 7خارجی ہلاک،میجر سمیت 5 جوان شہید
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے،فتنہ الخوارج اور بھارتی پشت پناہی میں سرگرم عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
