پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11بجکر39 منٹ پر ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچے۔
پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے جنوبی قطب تک اسکینگ مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی
سلمان عتیق نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔سلمان عتیق ماؤنٹ ایورسٹ پر قومی پرچم لہرانے والے 13 ویں پاکستانی بن گئے۔
یاد رہے نیپالی حکومت کی جانب سے اس سال جاری کردہ 464 پرمٹس میں سلمان عتیق واحد پاکستانی تھے،دنیا بھر کے 80 ممالک کے کوہ پیماؤں میں سلمان عتیق نے بطور واحد پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اسلام آباد کے رہائشی سلمان عتیق الیکٹریکل انجینئراورٹیلی کام کے شعبے میں 25 سالہ تجربے کے حامل ہیں،وہ گزشتہ سال نیپال میں ہی دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی “ماناسلو” (8163 میٹر) بھی سر کر چکے ہیں۔
ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرلی
واضح رہے ماؤنٹ ایورسٹ (Mount Everest) دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے، جس کی اونچائی سطحِ سمندر سے 8,848.86 میٹر (29,031.7 فٹ) ہے۔
یہ عظیم پہاڑ ہمالیہ کے سلسلے میں نیپال اور تبت (چین) کی سرحد پر واقع ہے اور ہر سال دنیا بھر سے ماہر کوہ پیماؤں اور مہم جو افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
