بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں 16 کروڑ روپے کی 2 جائیدادیں نکل آئیں۔
دستاویزات کے مطابق بانی نے ون کانسٹیٹیوشن ٹاور میں دکان کی قیمت ساڑھے12 کروڑ، 58 لاکھ روپے ظاہر کی،بانی پی ٹی آئی نے 2021 میں اپنےفلیٹ کی قیمت ایک کروڑ 19 لاکھ روپے ظاہر کی۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیز منسوخی کو قانونی قرار دیدیا
بانی پی ٹی آئی کے فلیٹ کی مالیت ایک سال بعد 3 کروڑ سے زائد ڈکلیئر کی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے اثاثے اور انکی مالیت 2021 سے 2022 کے دوران120فیصد بڑھی۔
بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت چودہ کروڑ دس لاکھ روپے تھی،2022میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت32 کروڑ 8 لاکھ ہوگئی۔
ون کانسٹیٹوشن تاریخ کا بڑا گھپلا ، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے پیچھے جانا چاہئے ، محسن نقوی
2021میں ایک لگژری فلیٹ ،2022میں کمرشل دکان اثاثوں میں ظاہر کی۔
