لاہور: پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں بنگلادیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد حارث نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
کرکٹر کا اسٹرائیک ریٹ 227.65 رہا جوکہ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کیساتھ سب سے بلند ہے اس سے قبل یہ اعزاز بابراعظم کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں نیوزی لینڈ کیخلاف 122 رنزبنائے تھے۔
وکٹ کیپرنے سنچری صرف 45 گیندوں پرمکمل کی اوراس طرح وہ تیزترین سنچری بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں دوسرے نمبرپرآ گئے، پہلے نمبرپرحسن نواز ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف 44 گیندوں پرسنچری اسکورکی تھی۔
