پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا


پاکستان نے تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

لاہور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا،پاکستان نے 197 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 17.2 اوورز میں حاصل کیا۔

30 جون 2025 تک اپنا سروے دوبارہ کروائیں ، بی آئی ایس پی مستحقین کو ہدایت

محمد حارث نے ناقابل شکست 107 رنز بنائے،صائم ایوب 45 اور حسن نواز نے 26 رنز کی اننگز کھیلی،بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مراز نے 2 اور تنظیم حسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز بنائے۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

پرویز حسین 66 رنز کیساتھ نمایاں رہے،تنزید حسن 42،توحید 25 اور لٹن داس نے 22 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں  ایک ایک وکٹ آئی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں