امریکا اورایران نے ایم اویوپردستخط کردئیے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی تصدیق کردی۔
سینئرامریکی حکام کے مطابق امریکی صدراور نائب صدر نے ایم او یو پر دستخط کئے،جبکہ ایران کی جانب سے باقرقالیباف نے دستخط کئے، ایم او یو پر ڈیجیٹل دستخط گزشتہ روزہوئے۔
معاہدے کے باوجود اعلیٰ قیادت کی شہادتیں نہیں بھولیں گے، اسماعیل بقائی
ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں،جمعہ کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی جائے گی ۔
معاہدے پر دستخط کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس جائیں گے ،تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے،ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
امریکا ایران معاہدہ، سعودی عرب کا خیرمقدم، پاکستان اور قطر کی ثالثی کو سراہا
ایران معاہدے کا متن جمعہ کے بعد کسی وقت جاری کریں گے،معاہدے کا متن بہت جلد سامنے آ جائے گا ،مطالبات پورے ہونے تک ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔
فرانسیسی آرمی آبنائے ہرمز کے معاملے میں مدد کیلئے تیار ہے، یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ فرانس کی آفر قبول کرتا ہے یا نہیں،روسی اور یوکرینی صدور یوکرین جنگ بندی سے متعلق تعاون کیلئے تیار ہیں، دونوں صدور نے کہا ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ بندی کیلئے جلد کچھ کرینگے۔

اعلیٰ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات اگلے24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کر دی جائیں گی ،رواں ہفتے کے آخر میں تکنیکی بات چیت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی ایران کی کارگردگی پر منحصر ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ مرحلہ وار تصدیقی عمل ہوگا ،امید ہے آبنائے ہرمز طویل مدت کیلئے بغیر محصول کے کھلی رہے گی۔

ایران معاملے پر ابھی بہت سی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں ،باقرقالیباف، عباس عراقچی اور دیگر ایرانی حکام کی دستخطی تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔
تہران عمان اور دیگر ممالک کیساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنائے گا،امید ہے ایران امریکا معاہدے کا مسودہ اس ہفتے جاری کردیں گے۔
