ایچ بی ایل،پی ایس ایل10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 186رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا،حسن نواز67 رنز بنا کر نمایاں رہے،خواجہ نافع51،سعودشکیل18اور دنیش چندیمل نے17رنز بنائے۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع
فہیم اشرف16، اویشکا فرنینڈو7اورابراراحمد نے 2رنز کی اننگز کھیلی،ملتان سلطانز کے شاہد عزیز نے 3وکٹیں حاصل کیں،محمد حسنین،عبید شاہ اور پیٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر185رنز بنائے،یاسرخان45 رنز بنا کر نمایاں رہے،طیب طاہر36،شاہدعزیز29اورجہانزیب سلطان نے25رنز بنائے۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے 3وکٹیں حاصل کیں،خرم شہزاد،فہیم اشرف،محمد وسیم اور ابراراحمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے ملتان سلطانز 10 میچز میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کر پائی اور پوائںٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔