مداحوں کے دل ٹوٹ گئے، سجل علی اور فواد خان کی بھائی بہن کے کردار میں ویڈیو وائرل

سجل علی اور فواد خان

پاکستان کے دوسپراسٹارزسجل علی اورفواد خان کے حالیہ اشتراک نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس سے مداحوں کے دلوں پر بھی چھریاں چل گئیں۔

دونوں اسٹارزکی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بھائی بہن کا کردارادا کیا ہے، فواد خان کواپنی بہن سجل علی کی رخصتی کے موقع پرآنکھوں میں آنسو لیے الوداع کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی شوبزمیں نہیں کرنی تھی مگرقسمت کو کچھ اور منظور تھا، اقراء عزیز

اگرچہ ویڈیو میں دکھائی گئی محبت اوررشتہ انتہائی دلکش تھا لیکن مداحوں کی توقعات کچھ اورتھیں، زیادہ ترشائقین چاہتے تھے کہ فواد اور سجل کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر پردے پر دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل میں ایک صارف نے لکھا، جذبات آنسوئوں میں بہہ گئے، ایک اورنے کہا ہم اسے اس نظرسے نہیں دیکھ سکتے”، ایک مداح نے جذبات کچھ یوں بیان کیے کہ بہن بھائی، یہ تو دل ہی نہیں مانتا۔

فینزکی بھرپورخواہش ہے کہ فواد خان اور سجل علی کو جلد از جلد کسی فلم یا ڈرامے میں ایک دلکش رومانوی جوڑی کے طور پر اکٹھا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں