پاکستان نے چین سے مقامی کرنسی میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے قرض کی سہولت میں 1 ارب 40 کروڑ ڈالر اضافے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کی یہ کوشش یوان میں لین دین کو فروغ دینے اورزرمبادلہ کے دباؤ کو کم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قبول نہیں، پانی ہمارا حق، دفاع کریں گے، وزیر اعظم
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ چین اس وقت پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی کرنسی تبادلہ سہولت فراہم کر رہا ہے، جس میں اضافے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک چینی کرنسی میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس سے مالیاتی منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی اورغیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔