کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ویٹی کن سٹی کے سینٹ میری میجر بیسلیکا میں ادا کر دی گئیں۔
88 سالہ پوپ فرانسس 21 اپریل کواسٹروک او دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
پوپ فرانسس کا انتقال ، نئے پوپ کیلئے 5 ممکنہ نام سامنے آ گئے
جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر، فرانسیسی صدرایمانویل میکرون اور یوکرین کے صدر ویلادیمیرزیلنسکی شامل تھے۔
تدفین کے موقع پرسینٹ پیٹرزاسکوائرمیں ہزاروں سوگوار جمع تھے، جبکہ دنیا بھرکے کیتھولک مسیحی آن لائن اور ٹی وی چینلز کے ذریعے اس روحانی لمحے کا مشاہدہ کر رہے تھے۔
پوپ فرانسس کوانکی انکساری، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اورغربت کیخلاف آوازبلند کرنے پردنیا بھرمیں قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان کی یاد میں دنیا بھر کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔