پی ٹی آئی مظاہرین سے اپیل ہے تشدد سے گریز کریں، امریکہ

metheo millar

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج  اور تشدد سے گریز کریں۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے میتھیو ملرنے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

 اسلام آباد، شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، 4 اہلکار شہید، 5 زخمی

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے ہرملک میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں ہم کبھی بھی پرتشدد احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں