دفاتر میں نصف عملہ کے ساتھ کام کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

پنجاب حکومت

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے24 نومبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی ہو گی،دونوں شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4بجے تک پابندی ہوگی۔

سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ترجمان سندھ حکومت

ٹیک اوے پر رات 8بجے تک تمام ریسٹورنٹس پر پابندی ہو گی،نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،تمام مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے۔

فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہو گی،ملتان اور لاہور میں ایچ ٹی وی گاڑیوں کے داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔

پنجاب کے دیگر 16اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام پر داخلے پر 24 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے،لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔

عمران خان 24 نومبر کے جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں،خواجہ آصف

دفاتر میں نصف عملہ کے ساتھ کام کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی،ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثناء ہو گا۔

اسکولز ، کمرشل مارکیٹیں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے،ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ

تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،پارکس ، چڑیا گھر ، تاریخی مقامات،پلے لینڈ اور عجائب گھر 24 نومبر تک بند رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں